بھارت

مغربی بنگال: پولیس نے مسلم رہنما جہانگیر کو سڑکوں پر گھما کر تذلیل کا نشانہ بنا یا

کلکتہ: بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے علاقے فالتا میں بھارتی پولیس کی جانب سے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے مسلم رہنما جہانگیر خان کو ایک بار پھر سڑکوں پر گھما کر تذلیل کا نشانہ بنایا ہے ، جس کے بعد ان کے ساتھ روا رکھے گئے طرزِ عمل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھاری پولیس نفری کے حصار میں انہیں سڑکوں پر چلتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں وہ ہاتھ جوڑے ہوئے اور بعض اوقات کان پکڑے ہوئے نظر آئے۔ یہ واقعہ ان کی گرفتاری کے ایک ہفتے کے اندر دوسری مرتبہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 11 جون کو گرفتاری کے تین دن بعد بھی انہیں اسی طرح عوامی طور پر پیش کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں اس طرزِ عمل پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button