برسلز: ”یومِ سیاہِ کشمیر: ایک المیہ“ کے عنوان سے تصویری نمائش
برسلز:بلجیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے سفارت خانہ پاکستان برسلز میں ”یومِ سیاہِ کشمیر: ایک فراموش شدہ المیہ“ کے عنوان سے تصویری نمائش کا افتتاح کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 7روزہ اس خصوصی نمائش میں بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم، بے گناہ کشمیریوں پر تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو تصویروں کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔ نمائش کا مقصد مقبوضہ وادی میں جاری مظالم اور کشمیریوں کی ابتر حالت زار پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیرِ رحیم حیات قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی حقِ خودارادیت کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو جاری رکھے گا اور کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے تمام بین الاقوامی فورمز پر مؤثر انداز میں اٹھاتا رہے گا۔





