پاکستان یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد:پاکستان نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کی جرات، استقامت اور وقار، امن اور حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے دیرینہ امنگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لیے اپنی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زوردیاکہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے۔







