مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کی ریاسی میں محاصرے اورتلاشی کی کارروئی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے ضلع ریاسی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے مہور میں چکراس کے قریب سمبلی شجرو جنگل میں تلاشی کی کارروائی شروع کی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میںفوجی آپریشن جاری تھا۔






