27 اکتوبر یوم سیاہAPHC-AJK

زاہد صفی کی سیکرٹری سروسز گلگت بلتستان سے ملاقات

گلگت بلتستان: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما زاہد صفی نے سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سروسز گلگت بلتستان اختر حسین رضوی سے ملاقات کی، جس میں 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی آمد اور قبضے کے واقعے کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

دریں اثنا، آل جموں و کشمیر پیپلز فریڈم کانفرنس انٹرنیشنل کے چیئرمین سید یوسف نسیم ایڈووکیٹ نے لندن سے جاری ایک بیان میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کا دن کشمیری عوام کے لیے تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر صدیوں سے ایک منفرد تاریخی، تہذیبی، ثقافتی اور سیاسی شناخت کا حامل رہا ہے۔ ان کے مطابق، تقریباً آٹھ سو سال قبل شاہ زین العابدین کے دورِ حکومت میں کشمیر اپنی منفرد تہذیبی شناخت کے باعث نمایاں تھا۔ اسی طرح، تقریباً سات سو سال قبل حضرت امیرِ کبیر سید علی ہمدانی کی آمد نے خطے کی مذہبی، روحانی اور تہذیبی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button