مقبوضہ جموں و کشمیر
گجرات :عدالت نے گائے کے ذبیحہ کے الزام میں 3 مسلمانوں کو عمر قید کی سزا سنا دی
نئی دہلی: بھارت میںریاست گجرات کی ایک سیشن عدالت نے گائے کے مبینہ ذبیحہ کے الزام میں تین مسلمانوں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، ایڈیشنل سیشن جج بی آر راجپوت نے احمد آباد کے رہائشی وسیم قریشی، محمد رفیق قریشی اور اشفاق کو عمر قید کی سزا سنائی اورہر ایک پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
پولیس نے 22 اگست 2024 کو جملا گاو¿ں میں ایک گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد اور دعویٰ کیا تھا کہ وہاں سے 277 کلو گرام گائے کا گوشت برآمد ہوا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھارت میں ہندوتوا نظریے کے عدالتی نظام میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی عکاسی کرتا ہے۔ یہاں مسلمانوں کو گائے کے تحفظ کے قوانین کے تحت محض الزامات کی بنیاد پر غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں عمر قید جیسی سخت سزائیں دی جا رہی ہیں۔








