آزاد کشمیر

کشمیری بھارتی قبضے کیخلاف قربانیوںکی ایک لازوال تاریخ رقم کررہے ہیں ۔ ، مقررین

گلگت : جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ بھارت آزادی پسند کشمیریوں کو فوجی طاقت کے بل پر سرنگوں کرنے کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے، تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی نے اس پورے خطے کو مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مولانا علیم کی صدرات میں ہونے والے سیمینار میں مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت نے 27اکتوبر 1947کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں وکشمیر کی مسلم ریاست کے ایک بڑے حصے پر قبضہ جما لیا ، کشمیری بھارتی قبضے کیخلاف قربانیوںکی ایک لازوال تاریخ رقم کررہے ہیں ۔
انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اگست 2019میں جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیر اور کشمیریوں کے خلاف ایک اور سنگین وار کیا ، جسکا کا واحد مقصد کشمیریوںکو اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا ، ان کی شناخت اور پہچان ختم کرنا اور علاقے میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔
مقررین نے کہا کہ بھارتی جبر کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور و ہ شہداءکے خون سے سچی تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔سیمینار کے مہمان خصوصی کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما زاہد صفی تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button