بھارت

دہرادون:بجرنگ دل نے مسجد میں مرمتی کام رکوا دیا

مسجد غیر قانونی قراردیکر سیل کرنے کی دھمکی

نئی دہلی:بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون کے علاقے سیولا کلاں میں بجرنگ دل کے ارکان نے ایک مسجد میں جاری مرمتی کام زبردستی رکوا دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، دائیں بازو کی تنظیم بجرنگ دل کے ریاستی صدر وکاس ورما کی قیادت میں ارکان نے مسجد میں جاری کام کے دوران ہنگامہ آرائی کی۔انہوں نے مسجد کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے سیل کرانے کی دھمکی بھی دی۔
وکاس ورما نے دعوی کیا کہ عمارت کی قانونی حیثیت پر سوالات کے باوجود مسجد کی تین منزلہ عمارتتعمیر کی گئی ہے۔ انہوں نے مسوری-دہرادون ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے معاملے کی تحقیقات کرنے اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔ مسجد کی تیسری منزل پر مرمت کا کام جاری تھا۔ اسی دوران بجرنگ دل کے ارکان وہاں پہنچے اور زبردستی کام رکوا دیا۔
ادھرمسلم سیوا سنگٹھن کے صدر نعیم قریشی اور نائب صدر عاقب قریشی نے کہا کہ مسجد قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقہ دستاویزات پہلے ہی ترقیاتی اتھارٹی میں جمع کرائی جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرمتی کام چھت کے سلیب سے پانی رسنے کی شکایت دور کرنے کے لیے کیا جا رہا تھا۔
واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد صارفین نے بجرنگ دل کے اقدام پرکڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ نجی تنظیموں کو عمارتوں کی قانونی حیثیت کے تنازعات میں مداخلت اور مذہبی مقامات کو سیل یا مسمار کرنے کے مطالبات کا اختیار کیسے حاصل ہے۔ایکس پر ایک صارف نے لکھا، یہ لوگ صرف نفرت پھیلا رہے ہیں اور غیر ضروری فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کر رہے ہیں۔ غیر مجاز تعمیرات کے خلاف شکایات متعلقہ حکام کو دی جا سکتی ہیں، لیکن معائنے، سیل کرنے یا مسمار کرنے کے فیصلے قانون کے مطابق مجاز سرکاری اداروں کو ہی کرنے چاہئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button