مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام: بھارتی ”سی آر پی ایف “کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)  کا ایک کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق 37 سالہ کانسٹیبل سنتھالا اوواری ضلع کے علاقے یاری پورہ میں اپنی ڈیوٹی پوسٹ پر رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
انہیں کمپنی ہیڈ کوارٹر میں ابتدائی طبی امداد دی گئی، لیکن حالت بہتر نہ ہونے پر انہیں یاری پورہ کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
معالجین کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا ہو سکتی ہے۔ سنتھالا کا تعلق بھارتی ریاست آسام سے تھا۔سی آر پی ایف کانسٹیبل کی موت کا یہ واقعہ گزشتہ روز (جمعہ ) کو پیش آیا۔
یاد رہے ”سی آرپی ایف“ کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر 54سالہ پریم موہن بھی گزشتہ روز سری نگر کے علاقے زینہ کوٹ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button