اتر ا کھنڈ:ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ سمیت 6افراد ہلاک
دہرادون:ریاست اتراکھنڈ میںہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ سمیت 6افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثہ ضلع چمولی کے علاقے چوشی مٹھ میں پیش آیا ہے۔
ٹرانس بھارت ایسوسی ایشن پرائیویٹ لمٹیڈ کا ہیلی کاپٹر جمعہ کی دوپہر تقریباسوا ایک بجے بدری ناتھ سے دارلحکومت کے علاقے سہستر دھارا کے لیے روانہ ہوا تھا کہ پرواز کے محض 2منٹ بعد جوشی مٹھ وادی کے اوپر اسکا رابطہ منقطع ہو گیاجس کی اطلاع فوجی چوکی کے ذریعے انتظامیہ کو ملی ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ، فوج اوردیگر امداری ٹیمیں فوری طورپر تلاش اور بچاﺅ کی کارروائی کیلئے روانہ ہوگئیں۔ ڈرون ٹیموںکو بھی تلاشی مہم میں شامل کیا گیا ۔
حادثے میں مرنے والوں میں دلی کے رہائشی پائلٹ 48سالہ کیپٹن ہمانشو سبھر وال اور ریاست کرناٹک کے پانچ مسافر پرتھاپا، اروان سالنکے، وی بی شنکر گوڑا ، سدھیر کے اور ایچ ایس نٹ راجا شامل ہیں۔
حادثے کے بعد علاقے میں غم کی لہر ڈوڑ گئی۔ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ٹرانس بھارت ایوی ایشن پرئیویٹ لمٹیڈ کی تمام پروازوں پر اگلے احکامات تک پابندی لگا دی گئی ہے۔حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔






