بھارت

”سکھس فار جسٹس “کا بھارت میں مسیحیوں کیلئے محفوظ وطن ”ٹرمپ لینڈ“ کا مطالبہ

واشنگٹن:سکھوں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم” سکھس فار جسٹس “ Sikhs for Justice نے بھارت میں عیسائیوں کے لیے محفوظ وطن ”ٹرمپ لینڈ“ کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سکھس فار جسٹس تنظیم نے اقوامِ متحدہ کے تسلیم شدہ حقِ خود ارادیت کے تحت شمال مشرقی بھارت میں ایک محفوظ عیسائی وطن ٹرمپ لینڈ کا نقشہ بھی جاری کردیا ہے۔
تنظیم کے مطابق یہ مجوزہ خطہ امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔سکھس فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی صدر سے اس معاملے میں براہِ راست مداخلت کی اپیل بھی کی ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ جب دنیا کرسمس منا رہی تھی، اس وقت بھارت میں عیسائی برادری کو منظم تشدد، حملوں اور جبر کا سامنا تھا، مودی کے دور حکومت میں نہ صرف عیسائیوں بلکہ بھارتی پنجاب میں سکھوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی بھارت کے یہ علاقے سیون سسٹرز سٹیٹس کے نام سے جانے جاتے ہیں جہاں عیسائی آبادی مقامی اور تاریخی طور پر علیحدہ ہے۔ سیون سسٹر اسٹیٹس ناگالینڈ، میزورم، میگھالیہ، منی پور، تریپورہ اور آسام پر مشتمل ہیں ۔ ’ٹرمپ‘ لینڈ کو ایک محفوظ عیسائی کوریڈور کے طور پر تجویز کیا گیا ہے تاکہ لاکھوں عیسائیوں کو پناہ دی جا سکے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ یہ عیسائی آبادی اس وقت ظالمانہ بھارتی ریاستی پالیسیوں کے نتیجے میں ظلم و ستم کا شکار ہے۔ مودی کے بھارت میں بائبل کی تبلیغ جرم ہے جبکہ،گرجا گھروں کو نذرِ آتش، عیسائی بستیوں پر حملے اور ان میں رہنے والوں کو بے گھر اور خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ میں قائم” سکھس فار جسٹس“ بھارت میں سکھوں کے لیے علیحدہ وطن”خالصتان“ کے قیام کیلئے دنیا بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کر رہا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button