بھارت :منی پور میں دو لاپتا افراد کی لاشیں ملنے کے بعد کشیدگی میں اضافہ
امپھال:بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں بھارتی فورسز کی مشترکہ تلاشی کارروائیوں کے دوران 28 اکتوبر سے لاپتہ دو افراد کی لاشیں ملنے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ دونوں افرادتافو کوکی گاوں سے لاپتا ہو گئے تھے۔
ان افراد کی گمشدگی کے بعد منی پور پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور آسام رائفلز پر مشتمل مشترکہ ٹیموں نے تلاشی کارروائیاں شروع کی تھیں۔
ان کارروائیوں کے تسلسل میں آج منی پور پولیس، کوبرا، سی آر پی ایف، آسام رائفلز اور ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کی ٹیموں نے ایس پی روڈ کے ساتھ نیشنل ہائی وے نمبر 2 (این ایچ-2) کے مشرقی علاقے میں بڑے پیمانے پر مشترکہ تلاشی آپریشن کیا۔
مشترکہ ٹیموں نے علاقے سے دو لاشیں برآمد کیں۔ پولیس کے مطابق ضروری قانونی کارروائی اور دیگر ضابطے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
دریں اثناءواقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑےپیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں جاری رہیں گے۔لاشیں ملنے کے بعد کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔






