مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر بدستور دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جماﺅ والا علاقہ ہے: سول سوسائٹی ارکان

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ یہ خطہ بدستور دنیا کا سب سے زیاد فوجی جماﺅ والا علاقہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان نے سرینگر سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو اس کے رہائشیوں کے لیے ایک بڑی کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر 27 اکتوبر 1947ءسے مسلسل بھارتی فوج کے ظالمانہ محاصرے میں ہے اور کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے بھارت کے 10 لاکھ سے زائد فوجی مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہروں، قصبوں اور دیہات میں تعینات ہیں۔
سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا کہ بھارت خطے میں بھاری تعداد میں فوجیوں کی موجودگی سے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک پ±رامن سیاسی تحریک چلا رہے ہیں اور مودی حکومت اپنی فوجی طاقت کے ذریعے انہیں زیر نہیں کر سکتی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارتی فوج کے جابرانہ قبضے پر آخر کب تک خاموش رہے گی؟ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے مطالبے کو فوجی طاقت سے دبایانہیں جا سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button