مقبوضہ جموں و کشمیر

دلی ہائی کورٹ نے کشمیر ی نوجوان کی ضماعت کیخلاف ‘این آئی اے’ کی درخواست خارج کردی

نئی دلی:دہلی ہائی کورٹ نے ایک کشمیری نوجوان کی جھوٹے مقدمے میں ضمانت کے خلاف تحقیقاتی ادارے ”این آئی اے ” کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اس حوالے سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس ارون بھردواج پر مشتمل ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ”این آئی اے ” کی درخواست خارج کر دی جو اس نے ٹرائل کورٹ کے 3 مئی 2023 کے حکم کے خلاف دائر کی گئی تھی اور یوں متین احمد بٹ نامی نوجوان کی ضمانت برقرار رکھی۔
بینچ نے کہا کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ نوجوان کے ٹرائل کا عمل جلد مکمل ہو سکے ، این آئی اے کی درخواست میں کوئی وزن نظر نہیں آرہا لہذا، اسے خارج کیا جاتا ہے۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے رہائشی نوجوان متین احمد بٹ کو”این آئی اے ” نے 13 اکتوبر 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button