بھارت

بھارت: تریپورہ میں لوگوں کا بی ایس ایف اہلکاروں پر حملہ، تین اہلکار زخمی

مقامی شخص کی گرفتاری پرمشتعل رہائشیوں کی بی ایس ایف کی گاڑی میں توڑ پھوڑ

اگرتلہ : بھارت کی شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے ضلع سپاہی جالا میں ایک مقامی شخص کوگرفتار کئے جانے کے بعد گاﺅں کے لوگوں نے بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں کم از کم تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ بوکسانگر۔رحیم پور سڑک کے قریب پیش آیا جہاں بی ایس ایف کی49ویں بٹالین کے تحت آشہ باری بارڈر آو¿ٹ پوسٹ پر تعینات اہلکاروں اور مقامی رہائشیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
یہ تصادم آشہ باری میں جھاڑیوں اور پودوں کی صفائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبہے پر حفظ الرحمان کو حراست میں لیے جانے کے بعد ہوا۔گرفتاری پر مشتعل دیہاتیوںنے سڑک بند کر دی اور لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے بی ایس ایف کی ایک گاڑی پر حملہ کر دیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں لوگوں کو بی ایس ایف اہلکاروں کی جانب بڑھتے اور ان پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایاکہ پیر کے روز آشہ باری میں ایک شخص کو اسمگلنگ کی سرگرمیوں کے شبہے میں حراست میں لیے جانے کے بعد مشتعل دیہاتیوں کے حملے میں بی ایس ایف کے کم از کم تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ ہجوم نے بی ایس ایف کی ایک گاڑی میں توڑ پھوڑ کی اور بی ایس ایف اہلکاروںسے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔پولیس افسر نے بتایا کہ چھ دیہاتیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث چند دیگر افراد کو کالم چورا پولیس اسٹیشن لایا گیا ہے۔
زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے بوکسانگر پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button