بھارت
منی پور :نکسل باغیوں نے 6مکانات کو آگ لگادی ، لوگوں نے جنگل میں چھپ کر جان بچائی
امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں نکسل باغیوں نے ضلع جیری بام میں قبائلیوں کے ایک گائوں پر حملہ کر کے کم سے کم چھ مکانات کو آگ لگا دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نکسل باغیوں نے گزشتہ شام زائرون ہمار گائوں میں گھروں کو آگ لگا دی۔ گائوں والوں نے نکسل باغیوں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی اپنے گھر بار چھوڑ کر قریبی جنگل میں پناہ لیکر اپنی جان بچائی ۔ تاہم باغیوں نے گائوں کے کم سے کم چھ مکانوںکو نذ رآتش کردیا۔
واضح رہے کہ منی پور میں گزشتہ سال مئی سے پر تشدد واقعات جاری ہیں جنہیں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے روکنے میں مکمل طورپر ناکام رہے ہیں ۔ ان پرتشدد واقعات کے دوان کم سے کم 200سے زائد افراد ہلاک اورسینکڑوں بے گھر ہو چکے ہیں ۔