بھارت

این آئی اے نظربند رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو جیل میں رکھنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے

نئی دہلی: بھارت کا بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارہ ”این آئی اے” مقبوضہ جموں و کشمیر کے حلقہ انتخاب بارہمولہ سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر عبدالرشیدکی نظربندی کو طول دینے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید گزشتہ سات برس سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں ایک جھوٹے کیس میں نظربند ہیں۔این آئی اے نے دہلی ہائی کورٹ میں انجینئر رشید کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی ہے۔ ایجنسی نے الزام لگایا کہ انہوں نے استغاثہ کے گواہوں کو متاثر کیا ہے اور دو گواہ منحرف ہو گئے ہیں۔این آئی اے نے یہ دلائل جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ اور جسٹس وکاس مہاجن پر مشتمل بینچ کے سامنے پیش کیں۔ بینچ نے ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
این آئی اے کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل سدھارتھ لوتھرا نے دعوی کیا کہ اب تک ریکارڈ کیے گئے گواہوں کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ تین مخصوص گواہ انجینئر رشید سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم دو محفوظ گواہ اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہو چکے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ رشید نے بھارت کے خلاف مخصوص تقاریر کیں اور بھارت مخالف سرگرمیوں کی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں اپنے بیمار والد سے ملاقات کے لیے ضمانت دی گئی تو انہوں نے بعض گواہوں سے ملاقات کی۔
جواب میں انجینئر رشید کے وکیل نے کہا کہ گواہوں کو متاثر کرنے کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر عرصہ انجینئر رشید نظربند تھے۔ جن گواہوں کو متاثر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، وہ ان کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں۔ ان میں ایک ڈرائیور اور دو ذاتی معاون شامل ہیں جو کئی برس سے مسلسل ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔وکیل نے کہا کہ درخواست گزار رکن پارلیمنٹ ہیں لہذا انہیں ضمانت دی جانی چاہیے۔
عدالت نے اس سے قبل کہا تھا کہ انجینئر رشید تقریبا سات برس سے نظربند ہیں۔ اس مقدمے میں مجموعی طور پر 240گواہ ہیں اور مقدمے کی سماعت مکمل ہونے میں طویل وقت لگ سکتا ہے۔انجینئررشید کو اس سے قبل اپنے والد کے انتقال پر آخری رسومات میں شرکت کے لیے عبوری ضمانت دی گئی تھی۔ ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ این آئی اے انجینئر رشید کو جیل میں رکھنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button