مقبوضہ جموں و کشمیر

بنگلہ دیش: مقبوضہ کشمیر کا رہائشی میڈیکل طالب علم مردہ حالت میں پایا گیا

سوپور سے تعلق رکھنے والا عدنان راتھر2 روز سے لاپتہ تھا

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا ایک میڈیکل طالب علم بنگلہ دیش میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ طالب علم گزشتہ دو روز سے لاپتہ تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طالب علم کی شناخت عدنان الطاف راتھر کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع بارہمولہ کے ڈانگر پورہ سوپور کا رہائشی تھا۔ وہ بنگلہ دیش کے شہر کومیلا میں واقع ایسٹرن میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کر رہاتھا اور اپنے کورس کے آخری سمسٹر میں تھا۔
ان کا دو روز سے سوپور میں اپنے گھر والوں سے روبطہ منقطع تھا اور بعد ازاں انہیں اطلاع ملی کہ انکا پیٹا لاپتہ ہے۔
دو دن کی تلاش کے بعد طالب علم کی لاش آج (بدھ ) صبح کومیلا کے علاقے بوری چانگ کے گاو¿ں مونی پور میں ایک آبی ذخیرے سے برآمد ہوئی۔
عدنان کی موت کن حالات میں ہوئی، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے اور بنگلہ دیشی حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
دریں اثنا جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایش کے کنوینر ناصر کھوہامی نے ایک بیان میں واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ سے طالب علم کی لاش جلد ازجلد ان کے اہلخانہ تک پہنچانے کے لیے کارروائی کی اپیل کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button