خصوصی رپورٹ

1947کا جموں قتل عام کشمیر کی تاریخ کالمناک ترین باب

مقبوضہ کشمیر میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی نومبر 47کے قتل عام کا تسلسل ، ”کے ایم ایس“رپورٹ

اسلام آباد : برصغیر کی تقسیم کے بعد، نومبر 1947 میں جب مسلمان جموں سے پاکستان ہجرت کر رہے تھے، تو ڈوگرہ فورسز، بھارتی فوجیوں اور مسلح ہندوتوا گروہوں نے ہزاروں مسلمانوں کا بہیمانہ قتلِ عام کیا۔
اس المناک واقعے کی برسی کے موقع پر ’کشمیر میڈیا سروس‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ قتلِ عام جموں و کشمیر کی تاریخ کے المناک ترین ابواب میں سے ایک ہے۔
’یومِ شہدائے جموں‘ 6 نومبر کومنایا جاتا ہے
کے ایم ایس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہر سال 6 نومبر کو ’یومِ شہدائے جموں‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ اس دن کا مقصد جموں کے ان مسلمانوں کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے جنہیں 1947 کے قتلِ عام کے دوران بے دردی سے شہید کیا گیا تھا۔یہ دن منانے کا مقصد اس عزم کی تجدید کرنا بھی ہے کہ کشمیری عوام غیر قانونی بھارتی تسلط کے خاتمے تک اپنی جدوجہد عزم و ہمت کیساتھ جاری رکھیںگے۔
اجتماعی قتل عام کا ہولناک واقعہ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر 1947 کا قتلِ عام برصغیر کی تاریخ میں اجتماعی قتل عام کے ہولناک ترین واقعات میں سے ایک تھا۔ کشمیریوں کے قتلِ عام کا جو سلسلہ 1947 کے واقعات سے شروع ہوا، وہ دہائیوں تک مختلف شکلوں میں جاری رہا، جس نے مصائب، بے دخلی اور سیاسی جبر کی ایک انتہائی تلخ یادیں چھوڑیں ہیں، بھارتی قبضے میں کشمیریوں پر جبر وستم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔مقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے جاری مسلمانوں کی نسل کشی نومبر 1947کے قتل عام کا تسلسل ہے۔
مقصد آبادیاتی تناسب تبدیل کرنا تھا
رپورٹ میں جموں قتلِ عام کو کشمیر کی تاریخ کا خونیں ترین باب قرار دیتے کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے اس ہولناک قتل عام کے زخم کشمیری عوام کی اجتماعی یادداشت میں گہرائی تک پیوست ہیں۔ مسلمانوں کے اس قتلِ عام اور انہیں زبردستی بے گھر کرنے کا مقصد جموں خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا اور خطے میں مسلمانو ںکی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا تھا۔ڈوگرہ اور ہندوتوا گروہوں کی منظم مہم
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ قتلِ عام ایک منظم مہم کے ذریعے انجام دیا گیا، جس میں ڈوگرہ فوجی، بھارتی فوجی اور ہندوتوا تنظیموں (جن میں آر ایس ایس، مہاسبھا اور جن سنگھ شامل ہیں) کے مسلح ارکان ملوث تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر 1947 کے پہلے ہفتے کے دوران ہزاروں مسلمان خاندانوں کو قتل، لوٹ مار، آتش زنی اور جبری بے دخلی کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارت کے سیکولر دعووں پر ایک دھبہ
رپورٹ میں اس قتلِ عام کو بھارتی قیادت کی جانب سے سیکولرازم اور جمہوریت کے دعووں پر ایک ایسا بدنما دھبہ قرار دیا گیا جو کبھی نہیں مٹ سکتا۔
سنہری حروف میں رقم کی جانے والی قربانیاں
”کے ایم ایس “رپورٹ کے مطابق جموں کے مسلمانوں کی بے مثال قربانیاں کشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی گئی ہیں اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ یہ سانحہ محض ایک تاریخی واقعہ نہیں، بلکہ یہ اس بھاری انسانی قیمت کی یاد دہانی ہے جو کشمیر کے حل طلب تنازعے اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت سے مسلسل انکار کی صورت میں ادا کی جا رہی ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں قربانیوں کا سلسلہ جاری
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1947 میں شروع ہونے والا قربانیوں کا یہ سلسلہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج بھی جاری ہے، جہاں کشمیری عوام قتل، بلا جواز گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، تشدد، سیاسی انتقامی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کے دوران 1947سے اب تک 4 لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔
ہندوتوا ایجنڈے سے مصائب میں اضافہ
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی پالیسیوں اور اس کے ‘ہندوتوا’ پر مبنی ایجنڈے نے مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی شناخت، سیاسی حقوق اور آبادیاتی ساخت کے تحفظ کے حوالے سے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششوں، فوجی جبر اور سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں نے کشمیری عوام کے مصائب میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
پرامن جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام دہائیوں پر محیط جبر اور عظیم قربانیوں کے باوجود، ظلم کے خلاف ڈٹے رہنے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل
رپورٹ میں اقوامِ متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 1947 کے جموں کے قتلِ عام اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر کا نوٹس لیں۔ رپورٹ میں بھارتی مظالم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتساب اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت استصوابِ رائے
” کے ایم ایس “ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ عالمی برادری کو اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ جموں و کشمیر کے عوام کو اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع ملے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button