بھارت

نریندر مودی کے پاس ووٹ چوری کے معاملے پر کوئی جواب نہیںہے ، کانگریس صدر

نئی دلی : کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو چاہیے کہ وہ عوام کی جانب سے لگائے جانے والے ووٹ چوری کے الزام پر سوالات کا سامنا کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس صدر نے سماجی رابطوں کی سائٹ”ایکس “ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ دراصل ووٹ چور ی کے معاملے پر مودی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے ، ورنہ وہ بیرونی طاقتوں کے ساتھ روابط کے الزامات سمیت دیگر مسائل پر عوامی مباحثہ کرنےکا راہول گاندھی کا چیلنج قبول کر لیتے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم ”دماغی نکسل“ جیسے ناکام بیان کو باربار دہرا رہے ہیں جبکہ ووٹ چوری کے سوال اور بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں بھارت کے مفادات رہن کر دینے پرعوام بحث کیلئے راہول گاندھی کے چیلنج کا جواب نہیں دے رہے۔
کانگریس صدر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) مسئلے پر پانچ مرتبہ اپنا موقف تبدیل کیا ہے جس میں فارم چھ میں تبدیلی شامل ہے، جسے انکے ساتھی الیکشن کمیشن ارکان نے بھی غیر قانونی کہا تھا ۔
انہوںنے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”آپ پارلیمنٹ نہیں آتے، کوئی پریس کانفرنس نہیںکرتے ، تاہم اب وقت ہے کہ آپ مباحثے میں شریک ہوں ، آگے بڑھیں اور سوالات کا سامنا کریں، قوم کو بتائیں کہ آپ ووٹ چوری میں ملوث ہوئے ہیں۔
ملکار جن کھرگے نے مزید کہا کہ نریندر مودی بیرونی مدد سے وزیر اعظم کی کرسی پر فائز ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button