بھارت

میزورم: بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فور س کے سب انسپکٹر نے دورانِ ڈیوٹی خودکشی کر لی

آئزول: بھارتی ریاست میزورم کے دارالحکومت آئزول میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک 31 سالہ سب انسپکٹر نے دورانِ ڈیوٹی گولی مار کر خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کرنے والا ہریانہ کا رہائشی اہلکار سی آر پی ایف کی F/225 بٹالین میں تعینات تھااور آئزول میں ریاستی گورنر کی سرکاری رہائش گاہ لوک بھون کی سکیورٹی پر مامور تھا۔اہلکار نے جمعرات کو لوک بھون کے شمالی دروازے کے قریب گولی مار کر خودکشی کی ۔
فائرنگ کی آواز سن کرسکیورٹی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں سب انسپکٹر شدید زخمی حالت میں پایا گیا۔ بعد ازاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
یہ واقعہ بھارتی سکیورٹی فورسز میں اہلکاروں کی خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ مختلف میڈیا رپورٹس میں طویل ڈیوٹی، خاندان سے دوری، چھٹیوں کی کمی، کام کی جگہ پر دبائو، اعلی افسران کی مبینہ ہراسانی، گھریلو مسائل اور مالی مشکلات کو ایسے واقعات کے ممکنہ عوامل قرار دیا جاتا رہا ہے۔
بھارت کے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 22 مئی 2026کے دوران سی آر پی ایف کے 19اہلکاروں نے خودکشیاں کیں جبکہ گزشتہ سال فورس کے 59 اہلکاروں کی خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جو گزشتہ پانچ برس کے دوران سب سے زیادہ تعداد تھی۔
بارڈرسکیورٹی فورس کے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال اب تک بی ایس یف کے 11اہلکاروں نے خودکشیاں کی ہیں ، جبکہ گزشتہ پانچ برس کے دوران خودکشی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد173ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران، بی ایس ایف میں خودکشی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ ان واقعات کی وجوہات میں پاک-بھارت اور بھارت-بنگلہ دیش سرحدوں پر سخت موسمی حالات میں طویل عرصے تک تعیناتی، اور اپنے خاندانوں سے طویل دوری جیسے عوامل شامل بتائے جاتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button