بھارت

بھارت: اسپیکرلوک سبھا نے روح اللہ مہدی کا استعفیٰ منظور کر لیا

نئی دہلی:بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے غیرقانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے سرینگر حلقے سے منتخب رکن آغاروح اللہ مہدی کا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لوک سبھا سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن نے روح اللہ مہدی کے استعفیٰ کی منظوری کی تصدیق کر دی ہے۔روح اللہ مہدی نے 3 نومبر کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔
وہ 2024کے پارلیمانی انتخابات میں سرینگر حلقے سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
اسپیکر کی جانب سے ان کا استعفی منظور کرنے کے بعد سرینگر کی پارلیمانی نشست خالی ہو گئی ہے۔KMS-Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button