مہاراشٹر : ہندوتوا غنڈوں نے مسلم طالب علم کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا
ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ضلع دھاراشیو میں ہندوتوا غنڈوںنے ایک 18 سالہ مسلمان طالب علم کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ طالب علم پر ایک ہندو لڑکی کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور ملوث تمام افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مقتول سمیر جبار ، جو تلجا بھوانی کالج میں ’بیچلرز آف کامرس‘ میں بی کام کے پہلے سال کا طالب علم تھا، پر م لاٹھیوں، بیلٹوں اور دھار دار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ سمیرکے ساتھ موجود اس کا کزن ارباز سید بھی شدید زخمی ہوا۔ سمیر کو تلجا پور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں نامزد افراد میں سنجے ولاس جادھو، پرناو دیوکٹے، مسکے، سنتوش کدم اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔ تاہم ابھی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ اس قتل نے پورے مہاراشٹر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہےاور مسلم تنظیموں کمیونٹی نمائندوں نے فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔






