بھارت

چین نے بھارت کا نام نہاد اروناچل پردیش تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

علاقے کے نام تبدیل کرنے کا بھارتی اقدام بے بنیاد اور غیر موثر ہے،چینی وزارت خارجہ

اسلام آباد: چین نے بھارت کی جانب سے متنازعہ سرحدی علاقے میں 27مقامات کے نام تبدیل کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کے قائم کردہ نام نہاد اروناچل پردیش کو تسلیم نہیں کرتا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے 7اگست 2026 کو اپنے سرکاری نقشوں پر اروناچل پردیش کے 27 مقامات کے نئے نام جاری کیے ہیں ، جن میں چین کے ساتھ متنازعہ سرحد کے قریب واقع حساس مقامات بھی شامل ہیں۔یہ اقدام نئی دہلی میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان سرحدی انتظامات اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر امن برقرار رکھنے کے حوالے سے ورکنگ لیول مشاورت کے ایک روز بعد سامنے آیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ چین بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے نام نہاد اروناچل پردیش کو تسلیم نہیں کرتا اور مقامات کے نام تبدیل کرنے کا بھارتی اقدام کومستردکردیاہے۔سنگھوا یونیورسٹی کے نیشنل اسٹریٹیجی انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر چیان فینگ نے کہا ہے کہ چین اس خطے میں جغرافیائی ناموں کو طویل عرصے سے ایک مخصوص معیارکے مطابق ڈھالتا آ رہا ہے اور بھارت کی جانب سے یکطرفہ اقدام سرحدی صورتحال کو مزید کشیدگی کا باعث بنیں گے ۔چین کی وزارت شہری امور نے 2017 سے اب تک خطے کے مقامات کے جغرافیائی ناموں کی چھ فہرستیں جاری کی ہیں اور اپریل 2026 تک مجموعی طور پر 112ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ ان میں دیہات، پہاڑی درے، دریائوں اور چوٹیوں کے نام شامل ہیں، جن کے ساتھ چینی اور تبتی نام اور جغرافیائی نقاط بھی فراہم کیے گئے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی جانب سے متنازع علاقوں کے نام تبدیل کرنا ان کے جغرافیائی اور تاریخی تشخص کو نظرانداز کرنے اور علامتی طور پر اپنے علاقائی دعوے مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ اپریل 2026 میں چین کے ساتھ مذاکرات میں بھارت نے سرحدی انتظامات میں تعاون اور خطے میں امن برقرار رکھنے پر آمادگی ظاہر کی تھی، تاہم حالیہ اقدام اس مقف سے متصادم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کو متاثر کر سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button