فلاحی سکیموں کو ووٹرآئی ڈی سے جوڑنا مودی حکومت کی ایک گہری سازش ہے، راہول گاندھی
اقدام ووٹ چوری ہی نہیں بلکہ حقوق کی بھی چوری ہے، قائدحزب اختلاف
l
نئی دلی: کانگریس رہنما اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ”لوک سبھا” میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ معاشرتی فلاح بہبو د کے پروگراموں سے فائدہ کندگان کی نشاندہی کیلئے ادھار کارڈ کے بجائے ووٹ آئی ڈی کارڈ کا استعمال صرف ووٹ چوری ہی نہیں بلکہ حقوق کی بھی چور ی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق راہو ل گاندھی نے ”ایکس ” پر لکھا”یہ بھی مودی حکومت کی ایک بڑی سازش ہے کہ فلاحی سکیموں کا فائدہ اب ادھار کارڈ کی بنیاد پرنہیں بلکہ ووٹر شناختی کارڈ کی بنیاد پر ملے گا”۔ انہوںنے کہا کہ انتخابی فہرستوں پر خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) اورسرکاری سکیموں کی دائیگی کو ووٹر آئی ڈی سے جوڑنے کے فیصلے کے درمیان گہرا تعلق ہے ، اس اقدام سے لاکھوںغریب او ر مستحق افراد ان سکیموں کے فوائد سے محروم ہو سکتے ہیں، اس پورے معاملے کے پیچھے ایک بہت گہری سازش ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایس آئی آر کے ذریعے ووٹر فہرستوں میں ایسی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں ، جن سے بی جے پی کو سیاسی فائدہ پہنچ سکتا ہے اور مخالف نظریات رکھنے والے افراد نشان بن سکتے ہیں۔
راہول گاندھی نے کہا کہ اگر کسی شہری کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کر دیا گیا تو اس کا ووتگ دینے کا ھق ہی نہیںبلکہ سرکاری مراعات تک رسائی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج یہ معاملہ پنچایتی راج کی سکیموں تک محدود ہے ، لیکن کل راشن ، پنشن ، مکانات، وظائف اور تحفظات جیسی سہولیات بھی اسکی زد میںآسکتی ہیں۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ ووٹ دینا ہر شہری کا آئینی حق ہے ، کسی غریب کی پنشن کو اسکے ووٹر کارڈ کا پابند نہیںبنایاجاسکتا۔یہ محض ووٹوں کی چوری نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی بھی چوری ہے۔
راہول گاندھی کا یہ بیان بی جے پی حکومت کے وزیر پنچایتی راج راجیو رجن سنگھ کے چند روز قبل دیے گئے اس بیان کے تناظرمیںسامنے آیا ہے کہ سرکاری سکیموں کے مستحقین کو ادائیگیاں کے لیے اب ادھار کارڈ کے بجائے بایومیٹرک تصدیق اورووٹرآئی ڈی نمبراستعمال کیے جائیں گے۔





