مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: زعفران کی پیداوار میں کمی، کسان پریشان

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں زعفران کی پیداوار میں تیزی سے کمی آئی ہے ۔ بدلتے ہوئے موسم، شہری ترقی اور جعلی مصنوعات نے خطے کی اس مشہور فصل پر سنگین ثرات مرتب کیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ زعفران کی پیداوار، جسے اکثر اس کی اعلی قیمت کی وجہ سے "سرخ سونا” کہا جاتا ہے، 2010-11 میں آٹھ ٹن سے کم ہو کر 2023-24 میں 2.6 ٹن رہ گئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی نے” رپورٹ کیا ہے کہ کشمیر کے زعفران پیدا کرنے والے اہم علاقے پامپور کے کسان غیر متوقع بارشوں اور طویل خشک موسم کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔فصل اگست اور ستمبر کے دوران نمی پر منحصر ہوتی ہے، جب اس کے زیر زمین تنے نشوونما پاتے ہیں اور پھول آنے کی تیاری کرتے ہیں۔
کسان محمد آصف نے بتایا کہ اگر فصل کو نمی کی ضرورت کے وقت بارش نہ ہو تو پھول بہت جلد متاثر ہو جاتے ہیں۔بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، برف باری کے بدلتے ہوئے انداز اور زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی ناقابل اعتبار ہے۔۔آصف نے کہا کہ زعفران کی کاشت نے صدیوں سے مقامی برادریوں کو ایک مشترکہ شناخت فراہم کی ہے، جب کہ اب لوگ زمین سے جڑے اپنے طرزِ زندگی کے کھو جانے کے خدشے سے پریشان ہیں۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل فصل کی کاشت جاری رکھنے سے ہچکچا رہی ہے، کیونکہ ان کا ذریعہ معاش غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے۔درآمد شدہ زعفران، خاص طور پر ایران سے، بعض اوقات دوبارہ پیک کیا جاتا ہے اور کشمیری کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے۔ کچھ مصنوعات میں زعفران، ہلدی یا مصنوعی رنگوں کی بھی ملاوٹ ہوتی ہے جس سے صارفین کے لیے اصلی زعفران کی شناخت مشکل ہو جاتی ہے۔
فوڈ فاہر شازیہ ملک نے خبردار کیا ہے کہ جعلی لیبلنگ صارفین اور مقامی کاشتکاروں دونوں کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے حقیقی کشمیری زعفران پر اعتماد کمزور ہوتا ہے۔
کسانوں کو خدشہ ہے کہ ایک بار زعفران کے کھیتوں کی جگہ عمارتوں نے لے لی تو کاشت کبھی واپس نہیں آسکتی۔جوخاندان نسلوں سے زعفران کی کاشت کرتے آ رہے ہیں، ان کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button