بھارت

بھارت کی ہائبرڈ خطرات کی آڑ میں ایل اے سی پر فوجی تیاریوں میں مزید توسیع

نئی دہلی: بھارت نے ہائبرڈ خطرات، سائبر حملوں، ڈرون دراندازی اور اطلاعاتی جنگ کے بہانے متنازعہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر اپنی فوجی تیاریوں میں مزید توسیع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مغربی بنگال کے علاقے سکنا میں ترشکتی کور کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران جنگ کی ابھرتی ہوئی نئی شکلوں سے نمٹنے کے لیے تیاریوں پر زور دیا۔ انہوں نے ایل اے سی پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی، فوجی تعیناتیوں اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔راج ناتھ سنگھ نے سائبر جنگ، ڈرون آپریشنز، نگرانی اور اطلاعاتی جنگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید جنگ اب روایتی میدانِ جنگ تک محدود نہیں رہے بلکہ ان کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دشمن قوتیں حساس فوجی تنصیبات کی نگرانی کے لیے ڈرونز کا استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے سائبر حملوں، پراکسی جنگ اور غلط معلومات پر مبنی مہمات کو بھی سکیورٹی کے ابھرتے ہوئے چیلنجز قرار دیا۔انہوں نے جدید آلات کی تعیناتی اور نئی ٹیکنالوجیز کے انضمام کا جائزہ لیا۔ اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے انہیں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
بھارتی وزیر دفاع نے سرحدی علاقوں میں سڑکوں، سرنگوں اور فوجی رسد کے نظام میں سرمایہ کاری کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں کو مسلسل رسد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے لاجسٹک نظام کو مضبوط بنا رہی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے بھارت کے بڑھتے ہوئے دفاعی پیداواری شعبے کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتیں اور اسٹارٹ اپس ڈرونز، ڈرون شکن نظام اور دیگر فوجی ٹیکنالوجیز تیار کر رہے ہیں۔
ایل اے سی پر بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور جدید فوجی سازوسامان کی تعیناتی بھارت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں اپنی فوجی پوزیشن مضبوط بنانے پر مسلسل توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔ڈرونز، نگرانی کے نظام اور سائبر صلاحیتوں کے بڑھتے ہوئے استعمال سے خطے میں فوجی مسابقت کی بدلتی ہوئی نوعیت بھی نمایاں ہوتی ہے۔ ایسی پیش رفتیں پڑوسی ممالک کے درمیان تحمل، شفافیت اور اعتماد سازی کے اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔
لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) مشرقی ہمالیائی خطے میں بھارت اور چین کے زیر کنٹرول علاقوں کو ایک دوسرے سے جدا کرتی ہے۔ کئی مقامات پر اس کی حد بندی تاحال متنازعہ ہے اور سفارتی و فوجی سطح پر روابط کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی برقرار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button