مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: ہول سیل اناج منڈی میں آتشزدگی کے واقعے کیخلاف تاجروں کی 72گھنٹے کی ہڑتال

متاثرہ تاجروں کے نقصان کے فوری ازالے کا مطالبہ

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں” جموں” شہر کی سب سے بڑی ہول سیل اناج منڈی میں 72گھنٹے کی ہڑتال کی جارہی ہے ،جس میں دیوالی کی رات 15 سے زائد دکانیں اور گودام جل کر تباہ ہو گئے تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گودام مارکیٹ کے تاجروں نے اپنی برادری کے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی اور ان کے لیے حکومتی معاوضے کے اپنے مطالبے پر زور دینے کیلئے تمام کاروباری سرگرمیاں 72 گھنٹوں کے لیے بند کر رکھی ہیں۔
ویئر ہاس ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے غفلت برتی اور بروقت کارروائی عمل میں نہیںلائی۔ قریبی فائر سٹیشن کی موجودگی کے باوجود فائر ٹینڈرز کو جائے وقوع پر پہنچنے میں تقریبا 90 منٹ لگے۔ تاجر معاملے کی تحقیقات اور جوابدہی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔آگ دیوالی کی رات کے دوران لگی اور تیزی سے احاطے میں پھیل گئی۔
واقعے میں 48 سے 54 دکانوں کو شدید نقصان پہنچا .۔ہڑتال کی وجہ سے ہول سیل مارکیٹ کے معمول کے کام متاثر ہوئے ہیں، تاجروں نے مال کی نقل و حرکت اور لوڈنگ اور ان لوڈنگ کی سرگرمیاں روک دی ہیں ۔تاجر نمائندوں نے نقصانات کا فوری ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
یہ واقعہ جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب شیو مارکیٹ آتشزدگی کے ایک اور بڑے واقعے کے چند دن بعد پیش آیا ہے، جہاں تقریبا 40 دکانیں جل کر خاکستر ہوئی تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button