مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل: مسافربس کھائی میں گرنے کے سبب18غیرمقامی افرادزخمی ، 6کی حالت تشویشناک

 


سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع گاندربل میں ایک مسافر بس گہری کھائی میںگرنے کے سبب کم از کم 18 غیرمقامی مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گاڑی میں بھارتی ریاستوں گجرات، مغربی بنگال اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافر سوار تھے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ، ڈرائیور گاڑی پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور وہ 60 فٹ گہر ی کھائی میں جا گری۔تمام زخمیوں کو سری نگر کے صورہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
گاڑی سونہ مرگ سے سرینگر جار ہی تھی کہ ضلع گاندر بل کے علاقے کنگن میں ‘گنڈ سمبل پاور ہاس’ کے قریب سے یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button