بھارت

نئی دلی: ” ایس آئی آر ” میں زندہ مسلمان ووٹروں کو مردہ قرار دیا گیا

میں یہاں زندہ کھڑاہوں مگر ووٹر فہرست میں مجھے مردہ ظاہر کیا گیا، ذاکر

نئی دلی: دارلحکومت نئی دلی میںہونے والی ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی کے عمل کے دوران بی جے کے ایجنٹوں کی طرف سے فارم 7 کے ذریعے بڑی تعداد میں اور دھوکہ دہی پر مبنی اعتراضات دائر کیے گئے ،جسکا واحد مقصد فہرستوں سے مسلمان ووٹروں کے نام خارج کروانا تھا۔ اس کے نتیجے میں مسلمان ووٹروں کو انتخابی فہرستوں میں مردہ ظاہر کیا گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دلی مصطفی آباد کی ایک مسلمان ووٹر، فاطمہ، جن کا نام مردہ کے طور پر درج کر دیا گیا تھا، نے کہا میں یہاں زندہ بیٹھی ہوں، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے شوہر شرافت علی کے ساتھ بیٹھی ہوئی فاطمہ نے مزید کہاہمیں تو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ میرا ووٹ خارج کر دیا گیا ہے۔ یہ کیسا نظام ہے جہاں ایک زندہ انسان کو مردہ قرار دیا جا رہا ہے؟ نہ جانے اور کتنے لوگوں کے نام خارج کر دیے گئے ہوں گے۔فارم 7 کے تحت کوئی بھی شخص کسی ووٹر کے نام پر اس بنیاد پر اعتراض کر سکتا ہے کہ وہ شخص فوت ہو چکا ہے، کہیں اور منتقل ہو گیا ہے، غیر حاضر ہے، یا اس کا نام دو بار درج ہو گیا ہے۔
بی جے پی سے وابستہ بوتھ سطح کے ایجنٹوں نے بڑی تعداد میں ایسے اعتراضات دائر کیے ہیں جن کا ہدف وہ مسلمان ووٹر ہیں جو اپنے رجسٹرڈ پتوں پر ہی رہائش پذیر ہیں۔یکم اکتوبر سے 6 نومبر 2026 کے درمیان، مصطفی آباد میں فارم 7 کے تحت 870 اعتراضات دائر کیے گئے۔
”دی ہندو” کے ایک تجزیے میں کہا گیاکہ نومبر تک موصول ہونے والی فارم 7 کی 1,021 درخواستوں میں سے 77 فیصد سے زائد میں بی جے پی کے 20 بوتھ سطح کے ایجنٹوں کو اعتراض کنندہ کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔ ان تمام درخواستوں کا ہدف مسلمان ووٹر تھے، جن میں سے کئی افراد اپنے رجسٹرڈ پتوں پر ہی مقیم پائے گئے۔ 31 اکتوبر کو دیال پور پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ایک شکایت میں، کانگریس رہنما علی مہدی نے کہا کہ بی جے پی کے کارندوں نے ‘فارم 7’ کی سینکڑوں درخواستیں جمع کرائیں، جن کا مقصد مسلمان ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹانا تھا۔ ان درخواستوں میں مسلمان ووٹروں کو جھوٹے طور پر مردہ اور منتقل شدہ یا غیر حاضر ظاہر کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ نام خارج کرانے کے لیے جمع کرائی گئی کل 597 درخواستوں میں سے 572 کا ہدف مسلمان ووٹر تھے۔
متاثرین میں ایک 80 سالہ خاتون بھی شامل ہیں جو اپنا نام غائب پا کر آبدیدہ ہو گئیں؛ چھٹن نامی ایک شخص نے کہا، "میں ہمیشہ ووٹ ڈالتا رہا ہوںلیکن اب نام نکال دیا گیاہے۔ ذاکر نامی شخص نے کہا”میں آپ کے سامنے زندہ کھڑا ہوں، اس کے باوجود مجھے ووٹر فہرست میںمردہ ظاہر کیا گیا۔انوری اور ان کے شوہر شمیم الدین، جو 40 سال سے زائد عرصے سے دہلی میں رہ رہے ہیں اور کبھی کوئی الیکشن نہیں چھوڑا، کے ناموں کے آگے ‘مردہ’ درج کیا گیا ہے ۔محمد اسلام نام کے ایک اور شخص نے کہا کہ انہوں نے مجھ سے میرا حقِ رائے دہی چھین لیا ہے۔ ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔KMS-06/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button