بھارت

ایئر انڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، پراسرار نوٹ برآمد

کولکتہ: بھارت میں کولکتہ سے ممبئی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو ہائی جیکنگ کی دھمکی ملنے کے بعد ہنگامی حفاظتی اقدامات کیے گئے اور تمام مسافروں کو طیارے سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طیارہ مسافروں کو لے کر ممبئی روانہ ہونے کی تیاری کر رہا تھا کہ اس کے واش روم سے ہاتھ سے لکھا ہوا ایک دھمکی آمیز نوٹ ملا، جس میں طیارہ ہائی جیک کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز نوٹ ملنے کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی۔ حکام نے طیارے کو ایئرپورٹ کے رن وے پر ایک الگ تھلگ مقام پر منتقل کردیا، جہاں مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کی تلاشی شروع کردی تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا پتا لگایا جاسکے۔
تاحال دھمکی دینے والے شخص کی شناخت، نوٹ کے پس منظر اور طیارے کی تلاشی کے نتائج سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button