مقبوضہ جموں و کشمیر
برف باری: مغل روڈ ، سرینگر لیہہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں تازہ برف باری اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث مغل روڈ اورسری نگر لیہہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹریفک پولیس حکام نے کہا ہے کہ ’پیر کی گلی‘ کے مقام پر تازہ برف باری اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے مغل روڈ اور سرینگرلیہہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔
مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک سڑکوں کی حالت بہتر نہیں ہو جاتی، وہ ان راستوں پر سفر کرنے سے گریز کریں۔









