مقبوضہ جموں و کشمیر

ریاسی: لاپتہ لڑکی کی لاش برآمد، طبی امداد میں تاخیرکے باعث خاتون چل بسی

2افراد دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک لاپتہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 23سالہ ایر فاظمہ کی لاش ریاسی میں سلال ڈیم کے قریب چناب آبی ذخائر کے دھیان گڑی ڈیم کے علاقے سے ملی۔ مقامی لوگوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر اسے پانی سے نکالا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ایک اور واقعے میں ایک 22سالہ علیل خاتون پروینہ اختر کو کالا کوٹ میتھانی سڑک کی بندش کے بعد بروقت ہسپتال منتقل نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے اسکی کی موت ہو گئی۔ علاقے کے رہائشیوں نے کہا کہ سڑک پر اس طرح کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ۔ انہوں نے سڑ ک کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا تاکہ مزید انسانی جانوں کے زیاں سے بچا جاسکے۔
دریں اثنا دریں اثنا آج دریائے چناب میں دو افرادنہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ڈوب جانے والوںکے نام 30سالہ گنجے سنگھ اور 35سالہ راکیش سنگھ بتائے جاتے ہیں ۔دونوںکی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیاگیا ہے ۔ڈوب جانے والے افراد ضلع جموں کے علاقے اکھنو ر کے رہائشی تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button