مقبوضہ جموں و کشمیر

فاروق عبداللہ کا مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بھارتی دعوئوں پر سوال

تنازعہ کشمیر اب بھی موجود ہے، محض دعوئوں سے یہ تنازعہ حل نہیں ہوگا

جموں: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صد ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کولگام اور کشتواڑ اضلاع میں حالیہ حملوں اوراس کے بعد شروع کی جانیوالی پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں پرسخت تشویش کاا ظہار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فارو ق عبداللہ نے جموںمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلسل پرتشدد واقعات ثابت کرتے ہیں کہ مقبوضہ علاقے میں حالات مکمل طور پر معمول پر نہیں آئے۔
انہوں نے کہاکہ یہ تشدد واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ حالات ابھی معمول پر نہیں آئے ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکمرانوں کے اس دعوے پر افسوس ظاہر کیا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو زمینی حقائق تسلیم کرنے چاہئیں اور یاد رکھنا چاہیے کہ تنازعہ کشمیر اب بھی موجود ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ محض دعوں سے دیرینہ تنازعہ حل نہیں ہوگا بلکہ اس کے حل کے لیے عملی راستے تلاش کرنا ہوں گے۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں حملوں کے تسلسل کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو معلوم نہیں کہ اگلا حملہ کب اور کہاں ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button