بھارت

مقبوضہ کشمیر اور بھارت بھر میں مسلمانوں کے مذہبی تشخص پر حملے جاری

نئی دلی :مودی کی بھارتی حکومت مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر اور بھارت بھر میں اقلیتوں خصوصامسلمانوں کے مذہبی حقوق پرمسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے ۔
عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوابھارتی حکومت کے سیاسی اقدامات سے کشمیری مسلمانوں کی مذہبی معاملات براہِ راست طورپرمتاثر ہورہے ہیں۔مودی حکومت کے زیراثر ”وقف بورڈ” کی جانب سے مساجد میں خطباتِ جمعہ میں یکساں موضوعات مقرر کرنا مسلمانوں کے مذہبی آزادی میں مداخلت کے مترادف ہے۔
دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے مسلم نیٹ ورک ٹی وی کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں حکومتی سرپرستی میں ہونے والی انہدامی کارروائیوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جبری بے دخلی عمل میں لائی گئی ہے۔ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اس مہم کے دوران مسلمانوں کے 550کے قریب مکانات مسمار کیے گئے، جس سے تقریبا 4ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے مکتوب میڈیا کے مطابق مالیاتی دارالحکومت ممبئی کے علاقے مالاد میں انتہا پسند عناصر کی جانب سے چلائی جانے والی ایک مہم کے بعد مقامی شاپنگ مال میں مسلمانوں کے لیے مختص نماز کی جگہ کو ختم کر دیا گیا۔ اسی طرح مقبوضہ کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں تاریخی مقام تخت سلیمان کی درگاہ کے قریب نصب کلم طیبہ کے بورڈ کو اکھاڑنے کا واقعہ بھی پیش آیا ہے، جس پر مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے خلاف منظم امتیازی سلوک، عبادت گاہوں پر پابندیوں اور املاک کی مسماری جیسے اقدامات نے بھارت کے سیکولر تشخص اور جمہوری دعوئوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ماہرین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔KMS-Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button