بھارت

شیو سینا رہنما سنجے راوت کی بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ پر کڑی تنقید

امت شاہ کا موازنہ جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی سے کر دیا

ممبئی: شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت شاہ اور جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی میں کوئی فرق نہیں ہے۔

راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے حالیہ واقعے پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ممبئی میں اپنی جماعت کی سالانہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ لارنس بشنوئی کا کوئی وجود ہی نہیں، بلکہ امت شاہ خود لارنس بشنوئی ہیں۔

انہوں نے بی جے پی اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت میں قائم شیو سینا کے دھڑے پر بھی کڑی تنقید کی اور ریاست میں امن و امان کی صورتِ حال پر سوال اٹھائے۔

سنجے راوت نے مزید کہا کہ مودی حکومت اپریل کے آخری ہفتے تک گر جائے گی۔ ان کے بقول، نہ صرف مودی۔شاہ انتظامیہ اقتدار سے ہٹ جائے گی بلکہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

لارنس بشنوئی، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک بین الاقوامی مجرمانہ نیٹ ورک کا حصہ ہے، اس وقت گجرات کی سابرمتی جیل میں قید ہے۔ اس پر 2022 میں گلوکار سدھو موسے والا کے قتل، 2024 میں سیاست دان بابا صدیقی کے قتل اور اداکار سلمان خان کو دھمکیاں دینے سمیت متعدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button