مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر : ڈوڈہ اور کشتواڑ میں 12 گھنٹوں کے دوران چار زلزلے

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہفتے کے روز تقریباً 12 گھنٹوں کے دوران مختلف شدت کے چار زلزلے آئے جن میں سے تین ضلع ڈوڈہ میں جبکہ ایک ضلع کشتواڑ میں آیا۔ زلزلوں کے ان مسلسل جھٹکوں نے خطے میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پہلا زلزلہ رات 2 بج کر 38 منٹ پر ضلع کشتواڑ میں آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔بعد ازاں ضلع ڈوڈہ میں تین زلزلے آئے۔ پہلا زلزلہ صبح 8 بج کر 31 منٹ پر آیا جس کی شدت 2.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ اس کے 17 منٹ بعد صبح 8 بج کر 48 منٹ پر ایک اور زلزلہ آیا جس کی شدت 3.8 تھی اور اس کا مرکز سطحِ زمین سے صرف پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
چوتھا زلزلہ دوپہر 1 بج کر 9 منٹ پر ضلع ڈوڈہ میں ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 2.9 تھی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلوں کے ان مسلسل جھٹکوں نے ڈوڈہ اور کشتواڑ میں تشویش پیداکردی ہے جو پہلے ہی زلزلوں کے حوالے سے ایک حساس خطہ ہے۔تاحال کسی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button