مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک اورشخص کی 13.05 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے ضلع اسلام آباد میں ایک اور کشمیری کی 13 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کرلی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس کاکہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ نے علی محمد ڈار کے بیٹے عبدالغنی ڈار کی جائیداد ضبط کی ہے جو بجبہاڑہ کے علاقے تلہ کھن کا رہائشی ہے۔ضبط کی گئی جائیدادوں میں دو منزلہ پختہ رہائشی مکان اور 17 کنال 15 مرلہ تجارتی و زرعی اراضی شامل ہے جن کی مجموعی تخمینہ شدہ مالیت 13 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔
جائیداد کی ضبطی کا جواز پیش کرنے کے لئے پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ یہ جائیدادیں منشیات کی سمگلنگ سمیت غیر قانونی آمدنی سے حاصل کی گئی ہیں۔
واضح رہے 5اگست2019کے بعد بھارت نے کشمیریوں کو ان کے گھروں اورزمینوں سے محروم کرنے کے لئے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے تاکہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کیاجاسکے۔







