مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں اچانک سروس رائفل چلنے سے پولیس اہلکار زخمی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع اسلام آباد کے بجبہاڑہ پولیس پوسٹ میں اچانک سروس رائفل چلنے سے ایک پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ ایک پولیس اہلکار اپنی سروس رائفل صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ اہلکار کی ٹانگ میں گولی لگی جس کے بعد اسے فوری طور پر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسلام آبادمنتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
زخمی پولیس اہلکار کی شناخت محمد عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔
واضح رہے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تعینات بھارتی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی اورآپسی فائرنگ کے واقعات روزکا معمول بن چکے ہیں اورقابض حکام ان واقعات کو چھپانے کے لئے اکثر ان کو حادثات قراردے رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button