مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں: بجرنگ دل کا محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج
جموں13 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے کارکنوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جوجموں کے دورے پر ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بجرنگ دل کے کارکنوں نے محبوبہ مفتی کے جموں ایئرپورٹ سے باہر آنے کے وقت ان کے خلاف نعرے لگائے اور انہیں سیاہ جھنڈے دکھائے۔مظاہرین نے کہا کہ محبوبہ مفتی پاکستان کی حمایت اور ان کشمیری میڈیکل طلباءکا دفاع کر رہی ہیںجنہوں نے دبئی میں ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف جیت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں نعرے لگائے تھے۔بجرنگ دل کے صدر راکیش کمار نے کہاہم محبوبہ مفتی کے پاکستان نواز بیانات کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔