مودی حکومت اوربھارتی فضائیہ میں شدید اختلافات کھل کر سامنے آگئے
نئی دہلی: نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ کی اراضی کے تنازعے نے مودی حکومت اور انڈین ایئر فورس کے درمیان تناو¿ کو نمایاں کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے بیانات کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے فضائیہ کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ریٹائرمنٹ سے 4 روز قبل سابق ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ریس کورس اراضی تنازعے پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو خط لکھا جس میں نئی دہلی کے ریس کورس ایئر فورس اسٹیشن کی 40 ایکڑ سے زائد اراضی بھارتی فضائیہ کے کنٹرول میں برقرار رکھنے کا مطالبہ کیاگیا۔
یاد رہے کہ مودی حکومت کی ایماءپر بھارتی وزارتِ ہاو¿سنگ اینڈ اربن افیئرز نے ریس کورس ایئر فورس اسٹیشن میں واقع فضائیہ کا اسپورٹس کمپلیکس سیل کر دیا تھا۔ مودی حکومت کے انتقامی اقدام کے باعث اسپورٹس کمپلیکس میں 31 اکتوبر کو شیڈول ایئر چیف کی الوداعی گالف تقریب بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔
بھارتی اخبار” انڈین ایکسپریس“ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے اسپورٹس کمپلیکس کی بندش سے 5 ہزار اہلکاروں کی تربیتی و سیکیورٹی سہولیات متاثرجبکہ 300 سے زائد ملازمتیں خطرے میں ہیں۔







