بھارت

مغربی بنگال؛ بی جے پی رہنما کا مسیحی مشنری اسکول بند کرنے کی دھمکی

کولکتہ: بی جے پی مغربی بنگال کے سربراہ سامک بھٹاچاریہ نے ریاست میں مسیحی مشنری اسکولوں کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سامک بھٹاچاریہ نے نے مشنری اسکولوں پر "بھارت مخالف سرگرمیوں” اور زبردستی مذہب تبدیل کرنے کا الزام بھی لگایاہے، تاہم کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ زبردستی یا لالچ سے مذہب تبدیل کرانے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
مسیحی برادری کی تنظیم بنگیہ کرسٹیا پریسیوا نے ان الزامات پر شدید اعتراض کرتے ہوئے بھٹاچاریہ سے متعلقہ اسکولوں کی نشاندہی اور ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ تنظیم نے غیر قانونی مذہب تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی کی زیرِ حکومت ریاست میں مسیحی برادری،ان کے گرجا گھروں اور عبادت گاہوں پر حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ بھارت بھر میں ریاستی و غیر ریاستی عناصر کی جانب سے مسلمانوں اور عیسائیوں سمیت مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد اور ڈرانے کے جواز کے لیے جبری مذہب تبدیلی کے الزامات کو بہانے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button