بھارت
اترپردیش: پولیس نے گائے ذبیحہ کے الزام میں دو مسلم نوجوان گرفتار کر لیے

لکھنو:ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں پولیس نے گائے ذبیحہ الزام میں دو مسلم نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے محمد خان اور عقیل الدین کو عزت نگر کے علاقے سے گرفتار کیا ۔ پولیس نے انکے قبضے سے چالیس کلو گرام گوشت ، وزن کرنے کی الیکڑانک مشین اور چھری بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔
یاد رہے کہ ہندو توا جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے 2014میں برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت میں مسلمانوںکا عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ مسلمانوں کے گھرو ں ، مساجد، مدارس ، درگاہوںکو مختلف بہانوں سے بلڈوز کرنے ، انہیں پیٹ پیٹ کو قتل کرنے ، گائے ذبیحہ کے الزام میں انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے واقعات روز کا معمول ہے۔






