APHC-AJK

اسلام آباد : حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کااجلاس

کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں ، شہادتوں پر اظہار تشویش

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںو کشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کی گرفتاریوں ، گھروں پر چھاپوں اور شہادتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموںو کشمیر شاخ کاایک اجلاس کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا ، جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں حریت رہنمائوں نے مقبوضہ جموںو کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے آئے روز نوجوانوں کی گرفتاریوں، گھروں پر چھاپوں، نوجوانوں کو شہید کرنے اور عام شہریوں کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پرسخت تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض انتظامیہ کشمیریوں کو خوف ودہشت میں مبتلا کرنے اور ان کی آواز دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، تاہم ایسے جابرانہ اقدامات سے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔
اجلاس میں 19نومبر 1992 کو سرینگر کے علاقے عالی کدل میں بھارتی فورسز کی فائرنگ میں شہید ہونے والے معروف آزادی پسند رہنما شیخ عبدالحمید اور ان کے دیگر ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کولگام میں شہید ہونے والے آزادی پسند کارکنوں لطیف بٹ اور عمر نثار کوبھی خراج عقیدت پیش کیاگیا اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر حریت رہنما انجینئر محمود احمد کے کزن مرزا فیاض احمد شاہ کی مقبوضہ کشمیر میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ حریت قیادت نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کے لیے خصوصی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button