بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی مزید توسیع کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم میں کہاگیاہے کہ بھارت کے لیے فضائی حدودکی بندش میں 23دسمبر 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔ بھارتی طیارے اب 24 دسمبر تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔ نوٹم کے مطابق بھارتی مسافر اور فوجی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پابندی 24 دسمبر تک برقرار رہے گی۔اس دوران کوئی بھی بھارتی رجسٹرڈ یا آپریٹڈ پرواز پاکستانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکے گی۔
واضح رہے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی گزشتہ برس پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحانہ اور بلا اشتعال کارروائی کے بعد عائد کی گئی تھی۔






