مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں کل افضل گورو کے یوم شہادت پر مکمل ہڑتال کی جائے گی

مقبوضہ کشمیرمیں آزادانہ صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے: رپورٹر ود آﺅٹ بارڈرز
سرینگر 08 فروری (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل کشمیر کے عظیم سپوت محمد افضل گورو کے نوی یوم شہادت پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طوپر نظربندچیئرمین مسرت عالم بٹ ، میر واعظ عمر فاروق اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے ۔ حریت رہنماﺅں نے معروف آزادی پسند رہنماءمحمد مقبول بٹ کے یوم شہادت کے موقع پر جمعہ کو بھی مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ بھارت نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردارادا کرنے پر محمد افضل گورو کو 9فروری 2013ءکو اور محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984ءکونئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر ان کی میتوں کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کہاہے کہ دونوں شہید رہنماو¿ں نے مادر وطن کی آزادی کے لیے اپنی قیمتی جانوںکا نذرانہ پیش کر کے جاری جدوجہد آزادی کو نئی جلا بخشی ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءمیر واعظ عمر فاروق نے شہید رہنماﺅں کی قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے عزم ظاہر کیاکہ کشمیری عوام شہداءکے ویژن اور مشن کو عزم وحوصلے کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔
دریں اثناءمقبوضہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت صحافیوں کو گرفتار کرنے پرمودی کی فسطائی بھارتی حکومت ہر طرف سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔
امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کے لئے ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے نیویارک میں ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کرنے پر صحافیوں کو خاموش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ممتاز کشمیری صحافی اور سرینگر میں قائم میڈیا ادارے ”دی کشمیر والا“ کے ایڈیٹر فہد شاہ کو سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے الزامات پرگرفتارکیا جو علاقے میں ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی گروپوں کے خلاف بھارت کے کریک ڈاو¿ن کا حصہ ہے۔
صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ”رپورٹرز ودآو¿ٹ بارڈرز “نے فہد شاہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ آر ایس ایف کی ترجمان Pauline Adès Mévelنے پیرس میں ایک بیان میں کہا کہ فہدشاہ جیسے صحافی کو جو بیرون ملک اپنی رپورٹنگ کے معیار کی وجہ سے احترام کی نظرسے دیکھا جاتا ہے، جیل میں نہیں ڈالا جا سکتا اور انہیں محض اپنا کام کرنے اور خبر بنانے کی وجہ سے باقی زندگی جیل میں گزارنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری پریشان کن ہے اور اس بات کی تائید کرتی ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آزاد صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔
بھارت میں فسطائی مودی حکومت کی مسلم دشمن مہم کے تسلسل میں اتر پردیش میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت نے عالمی شہرت کے حامل اسلامی مدرسے” دارالعلوم دیوبند“ کی آفیشل ویب سائٹ پر پابندی لگا دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button