مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: ”این آئی اے“ کے مختلف مقامات پر چھاپے
سرینگر 19 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) نے وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ این آئی اے کے دستے بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکارں کے ہمراہ کپواڑہ، گاندربل ، پلوامہ اور بارہمولہ اضلاع میں چھاپے مار رہے ہیں۔
آخری اطلاعات تک بھارتی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے چھاپوں کی نام نہاد کارروائی جاری تھی۔رواں ہفتے کے آغاز میں بھی این آئی نے وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے۔