مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی کی عدالت نے خرم پرویز کو این آئی اے کی تحویل میں دیدیا

نئی دلی 22 فروری (کے ایم ایس)
نئی دلی کی ایک عدالت نے ممتاز کشمیری انسانی حقو ق کے علمبردار خرم پرویز کوانکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں دودیگر ملزمان کے ہمراہ 25فروری تک بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی تحویل میں دیدیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کے خصوصی جج پروین سنگھ نے منیر احمد اور ارشد احمد ٹونچ کوبھی ان کے خلاف درج جھوٹے مقدمے کی سماعت کے دوران25فروری تک این آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔این آئی اے نے خرم کوگزشتہ سال 22نومبر کو سرینگر میں ان کے گھر اور دفتر پر چھاپوں کے بعد گرفتار کیا تھا۔ حال ہی میں نئی دلی کی ایک عدالت نے دلی کی ایک عدالت نے خرم پرویز ، منیر احمد اور ارشد احمد کی عدالتی حراست میں مزید 40دن کی توسیع کی تھی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button