آزاد کشمیر

غلطی سے کنٹرول لائن عبور کرنے والے کشمیری نوجوان کی رہائی کا مطالبہ


اسلام آباد 03مارچ (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں قاضی عمران اور خالد شبیر نے آزاد جموںو کشمیر کے ضلع راولاکوٹ کی تحصیل ہجیرہ کے رہائشی نوجوان ذیشان جو غلطی سے کنٹرول لائن پار کر گیا تھا کی بھارتی فوجیوں کی طرف سے گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قاضی عمران اور خالد شبیر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہاکہ ذیشان کا ذہنی توازن بچپن سے ہی ٹھیک نہیں ہے اور وہ غلطی سے کنٹرول لائن عبور کر گیا ۔بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںو کشمیر کی تحصیل مینڈر میں بھارتی فوج نے اسے گرفتار کرلیا ہے ۔ حریت رہنمائوںنے اقوام متحدہ سمیت انصاف کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ذہنی طورپر معذور کشمیری نوجوان کی واپسی کیلئے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button