مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:سول سوسائٹی کا اوپن میرٹ کی بحالی پر زور

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی نے موجودہ ریزرویشن پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اوپن میرٹ کی بحالی پر زور دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سول سوسائٹی جموں وکشمیر کے ارکان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حکام پر زور دیا کہ وہ اوپن میرٹ کو بحال کریں۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کی موجودہ ریزرویشن پالیسی نے علاقے میں ہونہار طلبا اور ملازمت کے خواہشمندوں کے خواب چکنا چور کر دیے ہیں اور وہ اپنے مستقبل کو تاریک سمجھتے ہیں۔سول سوسائٹی کے ارکان نے لائق طلباءکے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور روزگار میں انصاف اور مساوات کو یقینی بنانے کے لیے اوپن میرٹ کو بحال کیا جانا چاہیے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button